24 اکتوبر 2017 - 12:09
افغانستان کے صدر ایک روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے

افغانستان کے صدر اشرف غنی ایک روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے ،جہاں وہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر ہندوستانی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی ایک روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے ،جہاں وہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر ہندوستانی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ افغان صدر اشرف غنی اپنے دورہ ہندوستان کے دوران ہندوستانی رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے 16 اکتوبر کو اپنے دورہ کابل کے موقع پر اشرف غنی کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی۔ ہندوستانی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی جس میں خطے اور عالمی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

.......

/169